بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برٹش اكیڈمی آف قرآنك اسٹڈيز كے زير اہتمام سورہ لقمان كی تفسير كے سلسلہ میں منعقد ہونے والی علمی نشست مقامی وقت كے مطابق نو بجے شروع ہوگی اور شام ساڑھے چھے بجے تك جاری رہے گی۔
آئی آئی ڈی آر ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق نشست میں سورہ لقمان كے شان نزول ، حضرت لقمان كے بارے میں رسول اكرم (ص) كی احاديث، حضرت لقمان كی اپنے بیٹے كو نصيحتیں، والدين كا احترام، غرور اور نيك اعمال جيسے موضوعات زير بحث آئیں گے۔
ياد رہے كہ برٹش اكیڈمی آف قرآنك اسٹڈيز اسلامی تحقيقاتی ادارے (IIDR) كا ذيلی ادارہ ہے جس كا كام قرآن مجيد كی تعليم اور قرآن كے بارے میں تحقيقات انجام دينا اور تحقيقاتی سيمينار اور نشستوں كا انعقاد كروانا ہے۔
698733