ملائيشيا كے مسلمان بچوں كے لیے مذہبی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا كے مسلمان بچوں كے لیے مذہبی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

14:27 - November 23, 2010
خبر کا کوڈ: 2036689
بين الاقوامی گروپ: ملائشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں واقع قومی مسجد میں بچوں كے لیے تين روزہ مذہبی وركشاپ كا انعقادكيا جارہاہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا كی قومی مسجد میں نو سے گيارہ سالہ بچوں كےلیے تين روزہ مذہبی وركشاپ كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ یہ وركشاپ ۱۰ سے ۱۲ فروری تك منعقد ہوگی۔
برناما نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق قومی مسجد كے شعبہ تعلقات عامہ كے ترجمان كہا ہے كہ یہ وركشاپ محكمہ اسلامی توسيع كے زير اہتمام منعقدكی جارہی ہے اور اس كا مقصد با ايمان نسل كو پروان چڑھانا ہے۔
وركشاپ كے دوران بچوں كو مختلف اسلامی تعليمات سے آشنا كيا جائے گا تاكہ دنيا میں درپيش چيلنجز كا بھرپور مقابلہ كرنے كے قابل ہوجائیں اور امت مسلمہ كو درپيش مسائل كا ڈٹ كامقابلہ كریں۔
شركت كے خواہشمند بچے تين فروری تك اپنے نام درج كروا سكتےہیں۔
699816
نظرات بینندگان
captcha