نائيجيريا میں اہل البيت ٹی وی كی نشريات كا آغاز

IQNA

نائيجيريا میں اہل البيت ٹی وی كی نشريات كا آغاز

14:26 - November 23, 2010
خبر کا کوڈ: 2036693
بين الاقوامی گروپ: عيد الاضحی كے پرمسرت موقعہ پر اسلامی ٹی وی چينل اہل البيت نے اپنی نشريات كا آغاز كرديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نائيجيريا میں اہل البيت ٹی وی چينل نے بقرعيد سے اپنی نشريات كا آغاز كرديا ہے۔
نائيجيريا كے معروف اخبار ڈيلی انڈی پينڈنٹ كی رپورٹ كے مطابق دلچسپ تعليمی اورمذہبی پروگراموں پو مشتمل اس چينل كا مقصد نائيجيريا میں مقيم مسلمانوں كی رضايت حاصل كرنا ہے۔
ياد رہے كہ اگرچہ اس چينل كا افتتاح حال ہی میں ہوا ليكن اس كے باوجود چوبيس گھنٹے نشريات پيش كی جارہی ہیں اور ٹی پر پيش ہونے والے پروگرامز شيعہ نكتہ نظر كی روشنی میں پيش كیے جارہے ہیں۔
نائيجيريا كے حكام كی كوشش ہے كہ مختلف اديان و مكاتب فكر كے لیے عليحدہ ٹی چينلز كا افتتاح كریں۔
699168
نظرات بینندگان
captcha