بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے دارالحكومت مناما میں اسلامی بينكنگ كے بارے میں سترہواں عالمی اجلاس شروع ہوگيا ہے۔ اجلاس میں پچاس سے زائد ممالك كے ۱۲۰۰ ماہرين اقتصاد شركت كررہے ہیں۔
دارالحياۃ اخبار كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس بحرين كے وزير اعظم خيلفہ بن سلمان كے زير نگرانی اور اسٹیٹ بينك بحرين كے تعاون سے منعقد كيا جارہا ہے۔
اجلاس كا اہم موضوع اسلامی بينكنگ كی توسيع كے لیے جديد طريقوں كا جائزہ اور اسلامی بينكنگ كے نئے افق ہے۔ اجلاس كے دوران منعقد ہونے والی مختلف وركشاپس اور نشستوں میں اسلامی بينكنگ اور اور اسلامی سرمایہ كاری كو درپيش چيلنجز كا جائزہ بھی ليا جائے گا۔ اس كے علاوہ اجلاس میں عالمی اقتصادی بحران كے نتيجہ میں اسلامی بينكنگ كو ملنے والے بہترين مواقع كے بارے میں بھی تبادلہ خيال ہوگا۔
699542