بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تيسرے مسلمان طلباء كے درميان منعقدہ بين الاقوامی قرآئت قرآن مقابلوں میں شريك برطانوی قاری قرآن محمد ايوب عاصف نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خوش الحانی اللہ تعالی كی ايك بہت بڑی نعمت ہے اور كيا ہی بہتر ہو اگر اس عظيم نعمت كو تلاوت قرآن مجيد میں بروئے كار لايا جائے۔
الازہر يونيورسٹی میں زير تعليم محمد ايوب عاصف نے بتايا كہ بچپن ہی سے انہیں قرآن مجيد سے ايك خاص انس تھا اور ہميشہ ان كی خواہش تھی كہ وہ بھی كبھی دنيائے اسلام كے بڑے قاريوں كی طرح قرآن مجيد كی تلاوت كریں۔
محمد عاصف نے جو اس وقت مسلمان طلباء كے تيسرے عالمی مقابلہ حسن قرائت میں شركت كے لیے ايران آئے ہوئے ہیں انٹرويو ديتے ہوئے بتايا كہ ان كے پسنديدہ قاری قرآن مصطفی اسماعيل، خليل الحصری اور محمد رفعت ہیں۔
700042