بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ماربوك يونيورسٹی جرمنی میں میڈيسن كی تعليم حاصل كرنے میں مصروف مجيد سعيدی نيكو مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلہ حسن قرائت میں جرمنی كے نمائندے كے طور پر شركت كررہے ہیں۔
قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے مجيد سعيدی نے بتايا كہ جرمن كی طرف سے نمائندگی كے لیے تين قاری اميد وار تھے ليكن باقی دونوں قاريوں نے متفقہ طور پر جرمنی كے نمائندے كے طور پر ميرا نام پيش كيا اور اس طرح انہیں یہ سعادت نصيب ہوئی كہ وہ اس مقابلے میں شريك ہوں۔
699226