بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ فيسٹيول صوبہ زرقاء كو ۲۰۱۰ء كے لیے اردن كا تہذيبی و ثقافتی مركز قرار ديئے جانے كے سلسلہ میں منعقد ہورہا ہے۔
روزنامہ الدستور كی رپورٹ كے مطابق فيسٹيول میں تيرہ سے زائد عرب ممالك اور ايران كے آرٹسٹ شريك ہورہے ہیں۔ فيسٹيول كا مقصد عربی خطاطی كو اسلامی تشخص كے نمائندے كے طور پر متعارف كروانا ہے۔
اتوار كے روز منعقد ہونے والی افتتاحی تقريب میں ۱۵۰ سے زائد خطاطی كے فن پارے اور نادر شاہكار پيش كیے گئے جن پر آيات قرآن ، اشعار اور ضرب الامثال تحرير تھیں۔
ياد رہے كہ ۱۹۹۳ء میں اردن كے ماہر خطاط افراد كی جانب سے ايك تنظيم كی بنياد ركھی گئی تھی جس كے اركان كی تعداد اب تين سو سے زائد ہوچكی ہے اور بعض عرب ممالك كے ماہر خطاط اس تنظيم كے اعزازی ركن ہیں۔
700292