عيد غدير عالم بشريت كے لیے ايك عظيم افتخار ہے، امام جمعہ نجف اشرف

IQNA

عيد غدير عالم بشريت كے لیے ايك عظيم افتخار ہے، امام جمعہ نجف اشرف

14:44 - November 27, 2010
خبر کا کوڈ: 2038256
بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين سيد صدر الدين القبانچی نے عيد غدير كو عالم بشريت كے لیے ايك باعث فخر قرار ديتے ہوئے اسے امت مسلمہ كی عظيم عيد قرار ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز امام بارگاہ الفاطمیہ میں نماز جمعہ كے خطبات سے خطاب كرتے ہوئے نجف اشرف كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين سيد صدر الدين القبانچی نے كہا كہ واقعہ غدير كسی خاص زمانے تك محدود نہیں ہے بلكہ یہ ايك انسانيت اور امت مسلمہ كی صدا ہے جس كی گونج قيامت تك باقی رہے گی۔
امام جمعہ كی ويب سائٹ القبانچی كی رپورٹ كے مطابق امام جمعہ نے عراقی حجاج كی وطن واپسی كی مناسبت سے مبارك باد پيش كرتے ہوئے محكمہ حج وزيارت اورمراكز كی خدمات كو سراہا۔
انہوں نے خطاب كے دوران ولايت و امامت كے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
701878
نظرات بینندگان
captcha