بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حفظ اور حسن قرائت كے مقابلے خواتين اور مردوں كے لیے جداگانہ صورت میں منعقد ہونگے۔
قرائت كمپیٹيشن ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مردوں كے درميان ہونے والے حفظ كے مقابلے تين سطح پر منعقد ہونگے اور حصہ لينے والے افراد پانچ پاروں ، دس پاروں اور تمام قرآن مجيد كے حفظ میں شركت كرسكتے ہیں۔
حسن قرائت كے مقابلوں میں سات سال سے كم عمر بچوں كے علاوہ مختلف عمر كے بچے شركت كریں گے۔ خواتين كے مقابلے بھی حفظ اور قرائت كے لیے عليحدہ طور پر منعقد ہونگے۔ مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد كو بہترين انعامات سے نوازا جائے گا اور ججز كمیٹی قرائت اور حفظ كے ماہرين پر مشتمل ہوگی۔
ياد رہے كہ یہ مقابلے اسلامی فاؤنڈيشن كی جانب سے نوجوانوں كو قرائت اور حفظ كی طرف راغب كرنے كے لیے ہر سال منعقد كیے جاتے ہیں۔
702297