بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كے فلسطينی امور كے مشير محمد صبيح نے اسرائيلی اقدامات كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ ان اقدامات كے نتيجہ میں الاغوار سميت متععد علاقوں كے مكين نقل مكانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
كويتی خبررساں ايجنسی "KUNA" كی رپورٹ كے مطابق محمد صبيح نے مزيد كہا كہ فلسطينيوں كے گھروں كو امنہدم كرنے پر مبنی اسرائيلی پاليسی شمالی افريقہ كی نسل پرست حكومت سے بھی بدتر ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق كی تنظيموں سے مطالبہ كيا كہ سب لك كر اسرائيل كی نسلی پاليسيوں كے خلاف اٹھ كھڑے ہوں اور اس وحشی حكومت كے مظالم كا خاتمہ كریں۔
عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كے مشير نے مزيد كہا كہ فلسطينی گھروں كو اجازت نامہ نہ ہونے كی بنياد ہر گرانے كا مقصد صرف فلسطينيوں كو بے دخل كرنا اور ان پر دباؤ بڑھانا ہے۔
702746