بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزارت اوقاف شعبہ فن و ہنر كے سربراہ انور الحمد نے خصوصی تعلمی كورس كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ اس تعليمی كورس كا مقصد ائمہ جماعت، خطباء اور موذن حضرات كی فكری سطح بلند كرنا اور ايك ايسی نسل پروان چڑھانا ہے جو اعتدال اور ميانہ روی پر بھروسہ كرتے ہوئے جاہلانہ فتووں كے خلاف اٹھ كھڑی ہو۔
خبررساں ادارے محيط كی كی رپورٹ كے مطابق كويت كے ہر علاقے میں اس خصوصی كورس كے لیے ايك مسجد كا انتخاب كيا گيا ہے اور كلاسز كے دوران اسلامی علوم كے ماہرين اور معروف اساتذہ كو خطاب كی دعوت دی جائے گی۔ انور الحمد نے مزيد بتايا كہ كورس كے اختتام پر شركاء كو اسناد دی جائیں گی۔
703856