بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قطر كے دارالحكومت دوحہ میں منعقد ہونے والی كانفرنس "اسلام برائےامن" میں برطانیہ كے معروف عالم دين اور خطيب شيخ محمد دانيال نے كہا كہ عدل و انصاف اور مساوات اسلامی عقائد كی بنياد ہیں اور ہر قسم كی صورت حال میں ان بنيادی اصولوں كو فراموش نہیں كرنا چاہیے۔
روزنامہ «The Peninsula» كی رپورٹ كے مطابق شيخ محمد دانيال نے كانفرنس سے خطاب كے دوران كہا كہ عدل و انصاف اور محبت اسلام كے ايسے اصول ہیں جو صرف انسانوں كے ساتھ مخصوص نہیں ہیں بلكہ تمام مخلوقات حتی كہ ماحوليات تك كو شامل ہیں اور اسلام كے نزديك ہر ايسا اقدام خلاف شريعت ہے جو ماحوليات كے لیے نقصان دہ ہو۔
704410