دوحہ كانفرنس میں اسلام كو قرآن كے ذريعہ پہچاننے كی تاكيد

IQNA

دوحہ كانفرنس میں اسلام كو قرآن كے ذريعہ پہچاننے كی تاكيد

2:10 - December 01, 2010
خبر کا کوڈ: 2040559
بين الاقوامی گروپ: دوحہ میں "اسلام برائے امن" كے عنوان سے منعقد ہونے والی كانفرنس میں تاكيد كی گئی ہے كہ اسلام كو قرآن مجيد اور سيرت رسول اكرم (ص) كی روشنی میں متعارف كروايا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قطر كے دارالحكومت دوحہ میں منعقد ہونے والی كانفرنس "اسلام برائےامن" میں برطانیہ كے معروف عالم دين اور خطيب شيخ محمد دانيال نے كہا كہ عدل و انصاف اور مساوات اسلامی عقائد كی بنياد ہیں اور ہر قسم كی صورت حال میں ان بنيادی اصولوں كو فراموش نہیں كرنا چاہیے۔
روزنامہ «The Peninsula» كی رپورٹ كے مطابق شيخ محمد دانيال نے كانفرنس سے خطاب كے دوران كہا كہ عدل و انصاف اور محبت اسلام كے ايسے اصول ہیں جو صرف انسانوں كے ساتھ مخصوص نہیں ہیں بلكہ تمام مخلوقات حتی كہ ماحوليات تك كو شامل ہیں اور اسلام كے نزديك ہر ايسا اقدام خلاف شريعت ہے جو ماحوليات كے لیے نقصان دہ ہو۔
704410

نظرات بینندگان
captcha