مساجد كے مينار كے خلاف منظور ہونے والے قانون كو ختم كروانےكے لیے سوئیٹزرلينڈ كی مركزی مجلس اسلامی سرگرم

IQNA

مساجد كے مينار كے خلاف منظور ہونے والے قانون كو ختم كروانےكے لیے سوئیٹزرلينڈ كی مركزی مجلس اسلامی سرگرم

12:55 - December 01, 2010
خبر کا کوڈ: 2040708
بين الاقوامی گروپ: مركزی مجلس اسلامی سوئٹزر لينڈ مساجد كے مينار كے بارے میں دوبارہ ريفرنڈم كروانے كی كوششوں میں مصروف ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سوئٹزر لينڈ كے مركزی مجلس اسلامی مساجد كے ميناروں پر عائد ہونے والی پابندی كو ختم كروانےكےلیے سرگرم ہوگئی ہے۔ اس سلسلہ میں ايك يادداشت سوئس حكام كو پيش كی جائے گی جس میں مساجد كے مينار بنانےكے بارے میں ايك مرتبہ پھر ريفرنڈم كروانے كا مطالبہ كيا جائے گا۔
نيشنل پوسٹ كی رپورٹ كے مطابق مركزی مجلس اسلامی نے مطالبہ كيا ہے كہ اس قانون كو آئين كا حصہ نہ بنايا جائے اور اب ايك سال گزرنے كے بعد اگر دوبارہ اس بارے میں ريفرنڈم كروايا جائے تو عوام زيادہ آگاہی كے ساتھ اس بارے میں اپنی رائے كا اظہار كریں گے۔
مركزی مجلس اسلامی سوئٹزر لينڈ كے سربراہ نكولس بلانكو نے كہا ہے كہ آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے كہ مساجد كے ميناروں كے خلاف ووٹ دينا نہ ووٹ دينے والوں كے لیے مفيد ثابت ہوا اور نہ ہی ملك كو اس كا كوئی فائدہ پہنچا۔
704512
نظرات بینندگان
captcha