21 عالمی تنظيموں نے غزہ كے محاصرے كے خاتمے كا مطالبہ كرديا

IQNA

21 عالمی تنظيموں نے غزہ كے محاصرے كے خاتمے كا مطالبہ كرديا

12:55 - December 01, 2010
خبر کا کوڈ: 2040709
بين الاقوامی گروپ: انسانی حقوق كی ۲۱ عالمی تنظيموں نے غزہ كے محاصرے كے فوری خاتمے كےلیے كسی نئے بين الاقوامی راہ حل پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كےمطابق انسانی حقوق كی عالمی تنظيموں نے مشتركہ بيان میں كہا ہے كہ عالمی دباو كے باوجود اسرائيل كی پاليسيوں میں كوئی تبديلی ديكھنےمیں نہیں آرہی ہے اور غزہ كے مظلوم فلسطينی انتہائی كڑی زندگی گزار رہے ہیں۔
فلسطين انفو كی رپورٹ كے مطابق ايمنسٹی انٹرنيشنل سميت انسانی حقوق كی غيرسركاری تنظيموں نے اپنے مشتركہ بيان میں كہا ہے كہ اسرائيلی حكومت غزہ میں تعميراتی سامان لے جانے كی راہ میں آڑے آرہی ہے۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ اسرائيلی كی جانب سے صرف ايك تبديلی ديكھنے میں آئی ہے اور فلسطينی لوگوں كو رفت و آمد میں اب زيادہ مشكلات كا سامنا نہیں كرنا پڑ رہا ہے ليكن اس كے باوجود اب بھی انسانی ہمدردی پر مشتمل امدادی سامان كا غزہ پہنچنا نہايت دشوار ہے۔
704653
نظرات بینندگان
captcha