بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسجد زينبیہ استنبول كے امام جمعہ صلاح الدين اوز گوندوز نے نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كے دوران بتايا كہ دس محرم كو استنبول كے ہالكالی اسكوائر میں امام عالی مقام اور انكے باوفا اصحاب كی ياد میں منعقد ہونے والے عزاداری كے پروگرام میں وزير اعظم رجب طيب اردگان اپنی كابينہ اور ممبران اسمبلی كے ہمراہ شركت كریں گے۔
مسجد زينبیہ كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ ہاوس، پرائم منسٹر ہاوس اور صوبائی سيكرٹریٹ كی جانب سے موصول ہونے والے مراسلوں میں دس محرم كو ہونے والے پروگرام میں شركت كے عزم كا اظہار كيا ہے۔
امام جمعہ نے كہا ہے كہ یہ ايك خوش اآئند اقدام ہے اور اس موقعہ پر ہم ديكھیں گے كہ قوم ايك دوسرے كے ہاتھ میں ہاتھ ڈال كر كھڑی ہوگی۔
705766