قرآنی مقابلے اتحاد بين المسلمين كی راہ ہموار كرنے میں اہم كردار ادا كرتے ہیں، ولنديزی قاری قرآن

IQNA

قرآنی مقابلے اتحاد بين المسلمين كی راہ ہموار كرنے میں اہم كردار ادا كرتے ہیں، ولنديزی قاری قرآن

14:51 - December 04, 2010
خبر کا کوڈ: 2041874
بين الاقوامی گروپ: قراآنی مقابلوں كے نتيجہ میں مختلف ممالك كے لوگ شريك ہوتے ہیں اور دنيا بھر كے مسلمانوں كو قريب سے ديكھنے كا موقعہ ملتا ہےاور اسلام كی حقيقی تصوير سامنے آنے كی وجہ سے اسلامی اتحاد مزيد مضبوط ہوتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ان خيالات كا اظہار مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں نيدر لينڈ كی نمائندگی كرنے والے علی جواد نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كيا۔
علی جواد اس سے قبل منعقد ہونے والے دونوں مقابلوں میں شركت كرچكے ہیں۔ انہوں نے اميد ظاہر كی كہ اس سال ہونے والے مقابلے گذشتہ سالوں سے بھی زيادہ بارونق اور شايان شان منعقد ہونگے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ نيدر لينڈ میں قرآنی مقابلے منعقد نہیں ہوتے اور اسلامی ممالك نيدر لينڈ میںتعليم قرآن اور ابتدائی مقابلوں كے انعقاد كے سلسلہ میں ہماری مدد اور رہنمائی كریں۔

704723
نظرات بینندگان
captcha