حفظ قرآن كے دوسرے بين الاقوامی مقابلے كويت میں منعقد ہونگے

IQNA

حفظ قرآن كے دوسرے بين الاقوامی مقابلے كويت میں منعقد ہونگے

14:52 - December 04, 2010
خبر کا کوڈ: 2041875
بين الاقوامی گروپ: وزارت اوقاف كويت كے شعبہ قرآن كريم اور اسلامی اسٹڈيز كے سربراہ عبداللہ البراك نے خبردی ہے كہ حفظ قرآن مجيد كے دوسرے بين الاقوامی مقابلے كويت میں منعقد ہونگے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حفظ قرآن كريم كے دوسرے بين الاقوامی مقابلے مارچ اور اپريل كے دوران منعقد ہونگے۔
روزنامہ الرای كويت كی رپورٹ كے مطابق وزارت اوقاف كويت كے شعبہ قرآن كريم و اسلامی اسٹڈيز كے سربراہ عبداللہ البراك نے خبر دی ہے كہ مقابلوں میں شركت كے لیے گذشتہ سال شركت كرنے والے ۵۰ ممالك كو دعوت دينے كا سلسلہ شروع كيا جاچكا اور ان ممالك كے علاوہ مزيد عرب اور اسلامی ممالك كو بھی دعوت دی جائے گی۔
انہوں نے مزيد بتايا كہ مقابلوں كے انعقادكے لیے ايك خصوصی كمیٹی تشكيل دی جاچكی ہے جو تمام انتظامات مكمل كرنےكے علاوہ مقابلوں پر نظارت كے فرائض بھی انجام دے گی۔
ياد رہے كہ عبداللہ البراك كويت كے موذنين اور ائمہ جماعت كے اعزاز میں منعقدہ تقريب میں شريك تھے اور اس موقعہ پر خطاب كے دوران انہوں نے مذہبی اور قرآنی سرگرميوں كو وزارت اوقاف كا ايك اہم مقصد قرار ديا۔
705596
نظرات بینندگان
captcha