"اسرائيلی جيلوں میں فلسطينی قيدی" كے عنوان سے الجزائر میں بين الاقوامی كانفرنس منعقد ہوگی

IQNA

"اسرائيلی جيلوں میں فلسطينی قيدی" كے عنوان سے الجزائر میں بين الاقوامی كانفرنس منعقد ہوگی

14:51 - December 04, 2010
خبر کا کوڈ: 2041876
بين الاقوامی گروپ: اسرائيلی جيلوں میں قيد بے گناہ فلسطينوں كے بارے میں عالمی كانفرنس پانچ اور چھے دسمبر كو الجزائر كے دارالحكومت میں منعقد ہوگی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پانچ اور چھے دسمبر كو الجزائر كے دارالحكومت میں منعقد ہونے والی عالمی كانفرنس میں ۵۵ ممالك كی ايك ہزار سے زائد اہم شخصيات اور فلسطينی اسيروں كی رہائی كے لیے سرگرم ۱۰۰ سے زائد انسانی حقوق كی عربی اور بين الاقوامی تنظيموں كے نمائندے شركت كریں گے۔
الكوثر ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا كے سابق وزير اعظم مہاتير محمد، سوڈان كے سابق صدر عبدالرحمان محمد حسن سوار الذھب اور مسئلہ فلسطين كے حامی یہودی دانشور اسٹنلی كوہن بھی شركاء میں شامل ہیں۔
كانفرنس كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے مطابق كانفرنس كے دوران اسرائلی جيلوں میں فلسطينی قيديوں كے ساتھ برتا جانے والا ناروا سلوك، فلسطينی قيديوں كی حالت زار اور صہيونی حكومت كی جانب سے بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی كے بارے میں مختلف مقالات پڑھ كر سنائے جائیں گے۔
705920
نظرات بینندگان
captcha