عاشورہ كے بارے میں استنبول میں تصويری نمائش، عوام كی بھرپور شركت

IQNA

عاشورہ كے بارے میں استنبول میں تصويری نمائش، عوام كی بھرپور شركت

14:52 - December 04, 2010
خبر کا کوڈ: 2041878
بين الاقوامی گروپ: عاشورہ كے بارے میں تصويری نمائش كا افتتاح گذشتہ روز باقركوی میں واقع جم كاراجا ثقافتی سنٹر میں ہوا اور پہلے ہی دن عوام كی ايك بہت بڑی تعداد نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين اور انكے باوفا ساتھيوں كی ياد میں برپا ہونے والی عزاداری كی تصاوير پر مشتمل تصويری نمائش كا افتتاح گذشتہ روز استنبول میں میں ہوا۔اس تصويری نمائش كا اہتمام انجمن جعفریہ تركی اور استنبول ميونسپل كارپوريشن كی جانب سے كيا گيا ہے۔
مسجد زينبیہ كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق نمائش كی افتتاحی تقريب میں انجمن جعفریہ تركی كے سربراہ سينان كليچ، مسجد زينبیہ كے امام جماعت حامد توران اور بہت سے علماء اور اہل بيت كے چاہنے والوں نے شركت كی۔
ياد رہے كہ عاشورہ كے بارے میں پہلی تصويری نمائش بلنت اجويت ثقافتی سنٹر میں منعقد ہوچكی ہے اور نمائش كے دوسرے حصے كا افتتاح گذشتہ روز استنبول میں ہوا ہے۔
705610
نظرات بینندگان
captcha