عالمی يوم حضرت علی اصغر[ع] ۴ محرم الحرام كو منايا جائے گا

IQNA

عالمی يوم حضرت علی اصغر[ع] ۴ محرم الحرام كو منايا جائے گا

12:54 - December 05, 2010
خبر کا کوڈ: 2042475
بين الاقوامی گروپ: كربلا كے ننھے مجاہد حضرت علی اصغر كا عالمی دن محرم الحرام كے پہلے جمعہ كو دنيا بھر كے ايك ہزار سے زائد شہروں میں منايا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين {ع} كے شيرخوار فرزند حضرت علی اصغر [ع] كی ياد میں ہر سال محرم الحرام كے پہلے جمعہ كو عالمی يوم حضرت علی اصغر منايا جاتا ہے۔ گذشتہ سالوں كی طرح امسال بھی یہ مراسم ۴ محرم الحرام بروز جمعۃ المبارك كو ايران، عراق، سعودی عرب، بحرين، كويت، قطر، عمان، افغانستان، پاكستان، ہندوستان، شام، لبنان، تركی، كينیڈا، فرانس، تھائی لينڈ، ڈنمارك، سویڈن، فنلينڈ، امريكہ اور آسٹريليا سميت دنيا كے مختلف ممالك میں منعقد ہونگے۔
عالمی يوم حضرت علی اصغر منانے كا مقصد دنيا بھر كو امام حسين [ع] كی مظلوميت سے آگاہ كرنا اور امام حسين [ع]كا یہ پيغام پہنچانا ہے كہ تحريك كربلا ظلم كے خلاف قيام كا نام ہے۔
ياد رہے كہ عالمی يوم حضرت علی اصغر ، عالمی مجلس حضرت علی اصغر كے زير اہتمام دنيا بھر میں منعقد كيا جاتا ہے اور اميد ہے كہ اس سال بھی یہ دن ايك ہزار سے زائد شہروں میں منايا جائے گا۔
706038
نظرات بینندگان
captcha