بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يونان حكومت نے ايتھنز میںمسجد كی تعمير كی منظوری كے علاوہ مسجد كی تعمير كے لیے بجٹ فراہم كرنے كا وعدہ بھی كيا ہے۔
يونان كے مشہور اخبار تانيا نے ايك رپورٹ شائع كی ہے جس میں بتايا گيا ہے كہ حكومت كے بجٹ سے ايتھنز میں واقع بحری فوج كے دفتر كے نزديك عارضی طور پر ايك مسجد تعمير كی جائے گی اور اسی علاقے میں ۲۰۱۲ تك ايك مستقل مسجد بھی تعمير كی جائے گی جس میں پانچ سو كے قريب نمازيوں كے نماز پڑھنے كی گنجائش ہوگی۔
افريقی ، عربی ، پاكستانی اورہندوستانی مسلمانوں سميت ہزاروں مسلمان يونان میں آباد ہیں اور يونان كی حكومتیں اس سلسلہ میں ہميشہ مسلمانوں كو وعدے ديتی رہی ہیں اور یہاں آباد مسلمان ابھی تك صرف مسجد ہی نہیں بلكہ مسلمان قبرستان سے بھی محروم ہیں۔
707001