بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كی ۳۲ ویں سالگرہ كے موقعہ پر اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل قونصلیٹ اور Eurasia تنظيم كے زيراہتمام ايك سيمينار كاانعقاد كيا جارہا ہے جس میں اسلامی نظام میں عورت كے مقام كے بارے میں تبادلہ خيال ہوگا۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ۲۲ جنوری كو منعقد ہوگا اور سيمينار میں فريبا علاسوند كی كتاب "عورت كے حقوق و فرائض كا تقابلی جائزہ" كے اٹالين ترجمہ كی تقريب رونمائی بھی منعقد ہوگی۔ياد رہے كہ فريبا علاسوند كی كتاب ايرانی قونصلیٹ كی جانب سے ترجمہ ہونے كے بعد شائع ہوئی ہے۔
فريبا علاسوند اسلام تعليمات كی روشنی میں خواتين كے حقوق وفرائض كے موضوع پر سيمينار میں بھی خطاب كریں گی۔
707434