حزب اللہ كے زير اہتمام سيد الشہداء امام حسين {ع} كی عزاداری كا اہتمام

IQNA

حزب اللہ كے زير اہتمام سيد الشہداء امام حسين {ع} كی عزاداری كا اہتمام

14:59 - December 07, 2010
خبر کا کوڈ: 2043988
بين الاقوامی گروپ: محرم الحرام كے شروع ہوتے ہی دنيا بھر میں عزاداری كی مجالس كا اغاز ہوگيا ہے اس سلسلہ میں حزب اللہ كی جانب سے بھی لبنان بھر میں مجالس عزاداری كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محرم الحرام كا چاند نمودار ہوتے ہی دنيا بھر میں امام حسين اور انكے باوفا ساتھيوں كے سوگ میں صف ماتم بچھائی جاتی ہے۔ لبنان میں بھی محرم الحرام كا آغاز ہوتے ہی حزب اللہ نے مختلف امام بارگاہوں اور ديگر مقامات پر مجالس سيد الشہداء كا اہتمام كيا ہے۔
مجالس سيد الشہداء كے بارے میں حزب اللہ كی طرف سے نشر ہونے والی رپورٹ میں مندرجہ ذيل مقامات پر عشرہ محرم كی مجالس كا ذكركيا گيا ہے:
صور سٹی: گورنمنٹ ہائی اسكول كے سامنے واقع صحن عاشورہ میں ہر روز سوا تين بجے۔
بنت جبيل: اہل البيت كمپلكس ، البركہ اسكوائر ہر روز ساڑھے چھے بجے۔
الشہابیہ : حسينیہ الزہراء، ہر روز تين بجے۔
الخيام: ہر روز چھے بجے۔
قانا : ہر روز ساڑھے چھے بجے۔
707459
نظرات بینندگان
captcha