بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ترقياتی آرگنائزيشن ملائشيا كے سيكرٹری جنرل محمد شيخ عبدالعزيز كے ٹی وی چينل كے افتتاح كی خبر ديتے ہوئے كہا كہ اس ٹی وی چينل كے افتتاح كا مقصد عصر حاضر كے تقاضوں كو مدنظر ركھتے ہوئے اسلامی تعليمات كی ترويج و تبليغ ہے۔
برناما نيوز ايجنسی ملائشيا كی رپورٹ كے مطابق ہجرت ٹی وی چينل كا قيام اسلامی ترقياتی آرگنائزيشن كے زير انتظام وجود میں آيا ہے اور اس حوالے سے آرگنائزيشن كے سيكرٹری جنرل نے كہا كہ ہمیں اميد ہے كہ مسلمان مبلغين اور آرٹسٹوں كے تعاون سے ہم بہت جلد اس چينل كو علاقے كے ايك اہم اور كامياب چينل میں بدل دیں گے۔
ياد رہے كہ ايك ماہ قبل ہجرت ٹی چينل كی ٹرائل نشريات كا آغاز ہوا تو اور اب ايك ماہ گزرنے كے بعد ہجرت ٹی وی كی باقاعدہ نشريات كا آغاز ہوگيا ہے۔
708220