اسلامی آرٹس فيسٹيول كا آغاز كل متحدہ عرب امارات كے شہر شارجہ میں ہوگا

IQNA

اسلامی آرٹس فيسٹيول كا آغاز كل متحدہ عرب امارات كے شہر شارجہ میں ہوگا

22:52 - December 08, 2010
خبر کا کوڈ: 2044845
بين الاقوامی گروپ: اسلامی آرٹس كے تيرہویں بين الاقوامی فيسٹيول كا آغاز كل سے متحدہ عرب امارات كے معروف شہر شارجہ میں ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شارجہ كے ثقافتی محكمہ كے زير اہتمام اسلامی آرٹس فيسٹيول كا آغاز كل ہورہا ہے جس میں اسلامی فن میں نماياں خدمات انجام دينے والوں كے علاوہ مسلمان اسكالرز كی ايك بڑی تعداد شركت كرے گی۔
شارجہ كے ثقافتی ادارے كے شعبہ آرٹ كے سربراہ ھشام المظلوم نے فيسٹيول كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ اس فيسٹيول كے انعقاد میں متحدہ عرب امارات كے ساٹھ سے زائد انسٹی ٹيوٹ تعاون كررہے ہیں۔
رپورٹ كے مطابق فيسٹيول میں محمكمہ ثقافت شارجہ ، محمكہ سياحت و تجارت كے علاوہ شارجہ كے بہت سے مراكز اور انسٹی ٹيوٹس شريك ہوں گے۔
ياد رہے كہ فيسٹيول انتظامیہ نے كہا ہے كہ فيسٹيول كے دوران تمام مراكز اور اداروں كی فعاليت پر مبنی بروشر اور پمفلٹ شائع كیے جائیں گے۔
708297
نظرات بینندگان
captcha