جامع مسجد پيرس كی طرف سے غريبوں كےلیے امدادی كيمپ

IQNA

جامع مسجد پيرس كی طرف سے غريبوں كےلیے امدادی كيمپ

15:02 - December 11, 2010
خبر کا کوڈ: 2045968
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ سالوں كی طرح امسال بھی پيرس كی جامع مسجد كی طرف سے سرديوں كے لیے غريبوں اور بے گھر افراد كی مدد كے لیے كيمپ لگايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجسنی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پيرس میں واقع جامع مسجد كی طرف سے پيرس كے فقراء اور ناداروں كی مدد كے لیے ايك امدادی كيمپ لگايا گيا ہے۔
«mosquee-de-paris» ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ چوبيس سال سے سرديوں كے آغاز پر پيرس اور اس كے گرد نواح میں موجود بے گھر اور نادار افراد كی مدد كے لیے جامع مسجد پيرس كی جانب سے امدادی كيمپ لگايا جاتا ہے۔
جامع مسجد كی ترجمان ويب سائٹ كےمطابق اس كيمپ میں ہر روز شام ساڑھے پانچ بجے سے ليكر رات ساڑھے سات بجے كے مستحقين كے درميان كھانا تقسيم كيا جاتاہے۔
ياد رہے كہ جامع مسجد پيرس فرانس كی سب سے بڑی مسجد شمار ہوتی ہے۔ یہ مسجد حكومت كی طرف جرمنی كے خلاف پہلی جنگ عظيم میں شركت كرنے والے فرانسيسی مسلمانوں كی ياد میں تعمير كی گئی تھی۔
709188
نظرات بینندگان
captcha