بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجسنی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملائشيا كے وزير اعظم نجيب رزاق نے كہا ہے كہ دنيا بھركے مسلمان اسلامو فوبيا كا مقابلہ كرنےكےلیے میڈيا اور ذرائع ابلاغ كاسہارا لیں۔ ان خيالات كا اظہار انہوں نے ملائشيا كے پہلے اسلامی ٹی وی چينل ہجرت كی افتتاحی تقريب كے موقعہ پركيا۔
ملائشيا كی خبررساں ايجنسی برناما كيرپورٹ كے مطابق وزير اعظم نے تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامو فوبيا كی لہر در حقيقت اسلام كے خلاف میڈيا كو منصوبہ بندی كے ساتھ استعمال كرنے كے نتيجہ میں شروع ہوئی اور اس لہر كے پھيلنے كا سبب مسلمانوں كی جانب سے میڈيا كا درست استعمال نہ كرنا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت اسلامی چينلز كی تعداد بہت ہی كم ہے اور جو موجود ہیں ان میں بھی كسی قسم كی خلاقيت اور جدت نہیں پائی جاتی اور نئی نسل كو اپنی جانب كھينچنے كی صلاحيت سے محروم ہیں۔
708997