نيويارك میں عشرہ محرم الحرام كا انعقاد

IQNA

نيويارك میں عشرہ محرم الحرام كا انعقاد

15:01 - December 11, 2010
خبر کا کوڈ: 2045970
بين الاقوامی گروپ: نيويارك میں امام حسين (ع) كی شہادت كی ياد منانےكے لیے عشرہ مجالس كا آغاز اسلامی سنٹر "پارك۵۱" میں ہوگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجسنی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين (ع) اوران كے اعوان و انصار كا غم منانے كے لیے نيويارك میں مجالس عشرہ محرم الحرام كا آغاز ہوگيا ہے۔
«Park 51» ويب سائٹ كی جانب سے تمام اديان و مكاتب فكر كو مجالس عزا میں شركت كی دعوت دی گئی ہے كہ وہ شيعہ مسلمانوں كے ساتھ ان مجالس میں شركت كریں اور واقعہ كربلا سے ملنے والے دروس سے آشنا ہوں۔
نيويارك كے اسلامی سنٹر میںمنعقدہونے والی مجالس میں ايمان معنويت و روحانيت، اميد، استقامت اور معاشرتی عدل و انصاف كے موضوع پر گفتگوكی جائے گی۔
مجالس عزاسے معروف دانشور اوراہل البيت فاؤنڈيشن امريكہ كے موسس ڈاكٹر سيد معصوم عابدی خطاب كریں گے۔
يا درہے كہ مجلس عزا كا آغاز مقامی وقت كے مطابق شام ساڑھے چھے بجے ہوتا ہے اور رات آٹھ بجے مجلس اختتام پذير ہوجاتی ہے۔
708417
نظرات بینندگان
captcha