اسلامی سنٹر لندن میں اردو، عربی ، فارسی اور انگريزی میں عشرہ محرم الحرام كا انعقاد

IQNA

اسلامی سنٹر لندن میں اردو، عربی ، فارسی اور انگريزی میں عشرہ محرم الحرام كا انعقاد

13:57 - December 12, 2010
خبر کا کوڈ: 2046630
بين الاقوامی گروپ: اسلامی سنٹر لندن میں امام حسين [ع] اور ان كے باوفا اصحاب كی ياد میں اردو ، عربی ، فارسی اور انگريزی میں عشرہ مجالس كا انعقاد ہورہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سنٹر لندن كی طرف سے شائع ہونے والے اعلامیہ میں بتايا گيا ہے كہ گذشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی اسلامی سنٹر میں امام عالی مقام اور ان كے اعوان و انصار كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے مختلف زبانوں میں عشرہ مجالس كا اہتمام كيا گيا ہے۔
اعلامیہ میں عزادارن سيد الشہداء سے اپيل كی گئی ہے كہ گذشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی مجالس عزا میں بھرپور شركت فرمائیں۔ مجالس عزا سے عملماء و ذاكرين خطاب فرمائیں گے اور سيد الشہداء امام حسين علیہ السلام كی عظيم قربانی كے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے اور مصائب اہل بيت بيان فرمائیں گے۔ مجالس عزا كے بعد سينہ زنی اور نوحہ خوانی ہوگی۔ مجالس عزا كا یہ سلسلہ روز عاشور تك جاری رہے گا۔
710479
نظرات بینندگان
captcha