جامعہ مسجد پيرس كے سربراہ نے فرانس میں مزيد مساجد كے اضافہ كا مطالبہ كرديا

IQNA

جامعہ مسجد پيرس كے سربراہ نے فرانس میں مزيد مساجد كے اضافہ كا مطالبہ كرديا

17:55 - December 17, 2010
خبر کا کوڈ: 2048539
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز فرانسيسی ٹيلی ويژن كو انٹرويو ديتے ہوئے جامع مسجد پيرس كے سربراہ دليل بوبكر نے مطالبہ كيا ہے كہ مسلمانوں كی آبادی كے پيش نظر فرانس میں مزيد مساجد تعمير كرنے كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق چند روز پيش قومی محاذ فرانس كے مشير مارين لوپن نے ٹی وی پر گفتگو كرتے ہوئے كہا تھا كہ فرانسيسی مسلمانوں كو عوامی مقامات پر نماز پڑھنے سے اجتناب كرنا چاہیے۔
مارين لوپن كے اس مطالبہ كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے دليل بوبكر نے كہا كہ یہ بات درست اور منطقی ہے ليكن اس مسئلہ كا جائزہ لينا چاہیے كہ مسلمان عوامی مقامات پر نماز پڑھنے پر كيوں مجبور ہیں اس كی بنيادی وجہ یہ ہے كہ مسلمانوں كی آبادی زيادہ اور مساجد كی تعداد كم ہے۔ پس حكومت اور متعلقہ اداروں كو مساجد كی تعمير كی جانب خصوصی توجہ دينی چاہیے۔
دليل بوبكر نے مزيد كہا كہ مسلمان عوامی مقامات پر نمز پڑھ كر خوش نہیں ہیں ليكن حكومت كی طرف سے مساجد كی تعمير میں اتنی كوتاہی ہوئی ہے كہ مسلمان عوامی مقامات پر نماز ادا كرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
712693
نظرات بینندگان
captcha