اسلام اور يورپی اقدار كے موضوع پر اسپين میں سيمينار

IQNA

اسلام اور يورپی اقدار كے موضوع پر اسپين میں سيمينار

17:56 - December 17, 2010
خبر کا کوڈ: 2048542
بين الاقوامی گروپ: يورپ میں مقيم مراكشی مسلمان علماء كی جانب سے اسلام اور يورپی اقدار كے موضوع پر اسپين كے شہر بارسلون میں ايك سيمينار منعقد كيا جارہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سنٹرز كی مشتركہ تنظيم اور يورپ میں مقيم مراكشی نژاد مسلمان علماء كی تنظيم كے زير اہتمام اسلام اور يورپی اقدار كا جائزہ لينے كے لیے ايك سيمينار كا انعقاد كيا جارہا ہے جس میں يورپ كی مختلف يونيورسٹيوں كے اساتيد، علمی شخصيات اور خودمختار علاقے كاتالونيا كے حكام بھی شريك ہوں گے۔
اسلام میں ثقافت و روحانيت، اديان كے باہمی تعلقات اور فقہ معاصر، يورپی مسلمان اور قومی تشخص اور دنيائے اسلام اور مغرب كے درميان اختلافات كی وجوہات وہ اہم موضوعات ہیں جن كے بارے میں سيمينار كے دوران وركشاپس منعقد كی جائیں گی۔
سيمينار میں مذكورہ وركشاپس كے علاوہ مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
712439
نظرات بینندگان
captcha