برطانیہ میں كربلا والوں كی ياد میں عزاداری كی مجالس

IQNA

برطانیہ میں كربلا والوں كی ياد میں عزاداری كی مجالس

17:57 - December 17, 2010
خبر کا کوڈ: 2048547
سياسی و اجتماعی گروپ: ايرانی قونصل خانے كے زير اہتمام برطانیہ اور اسكاٹ ليند میں مقيم ايرانيوں كے تعاون سے كربلا والوں كی ياد منانےكے لیے مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين اور ان كے اصحاب و انصار كی لازوال قربانی كو خراج عقيدت پيش كرنےكے لیے برطانیہ میں ايرانی قونصل خانے كے زير اہتمام مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے۔ تفصيلات كے مطابق مجالس عزا سے ہر روز حجۃ الاسلام و المسلمين مختاری اور حجۃ الاسلام و المسلمين نعيم آبادی خطاب كرتے ہیں۔
مجالس عزا سے خطاب كے دوران مقررين امام حسين كے قيام كے مختلف پہلووں كو اجاگر كرتے ہیں اور مجالس كے بعد نوحہ خواں افراد خاندان اہل بيت سے عقيدت كا اظہار كرنے كے لیے نوحہ خوانی كرتے ہیں۔
ياد رہے كہ برطانیہ میں موجود شيعوں كی تعداد دس لاكھ سے زيادہ ہے اور ہر سال محرم الحرام كے شروع ہوتے ہی مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے مسلمانوں كی جانب سے امام حسين علیہ السلام اور ان كے باوفا اصحاب كی ياد میں عزاداری كا انعقاد كيا جاتا ہے۔
711198
نظرات بینندگان
captcha