بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تجارت كے ترقياتی ادارے ، تيونس كی وزارت تجارت اور وزارت صحت كے تعاون سے تيونس میں منعقد ہونے والی تيونس ہيلتھ ايكسپو كے موقعہ پر پہلی مرتبہ اسلامی سربراہی كانفرنس كے اراكين ممالك كی ساختہ ادويات كی نمائش بھی منعقد كی جائے گی۔
Webmanagercenter ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كا مقصد اسلامی ممالك كے درميان سرمایہ كاری اور تجارت كے فروغ كے علاوہ ادويات كی تياری میں ايك دوسرے كے تجربات سے استفادہ كرنا ہے۔
ياد رہے كہ تيونس ہيلتھ ايكسپو میں دنيا بھر كی ادويات بنانے والی كمپنياں شركت كررہی ہیں۔
713330