بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قراانی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ محمد جواد شوشتری نے كہا ہے كہ مسلمان طالبات كے مقابلے بھی ايك اہم ضرورت ہے اور اس ضرورت كا احساس مسلمان طلباء كے مقابلوں كے انعقاد كے موقعہ پر بہت شدت سے ہورہا ہے۔
انہوں نے مشہد میں منعقدہونے والے مقابلوں كی كيفيت كو بہتر بنانےكے لیے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كے لیے ايك مستقل سيكرٹریٹ كے قيام كی ضرورت ہے۔ جس میں مختلف ممالك كے نمائندے شريك ہوں اور یہ سكرٹریٹ دنيا بھر میں مسلمان طلباء كے مقابلوں كا انعقاد كرے۔
710865