مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں طالبات كے مقابلوں كی كمی محسوس ہورہی ہے، محمد جواد شوشتری

IQNA

مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں طالبات كے مقابلوں كی كمی محسوس ہورہی ہے، محمد جواد شوشتری

15:27 - December 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2049122
قرآنی سرگرمياں گروپ : مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ محمد جواد شوشتری نے كہا ہے كہ طالبات كے قرآنی مقابلوں كا انعقاد ايك اہم ضرورت ہے اور طلابء كے مقابلوں میں اس كمی كا احساس ہورہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قراانی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ محمد جواد شوشتری نے كہا ہے كہ مسلمان طالبات كے مقابلے بھی ايك اہم ضرورت ہے اور اس ضرورت كا احساس مسلمان طلباء كے مقابلوں كے انعقاد كے موقعہ پر بہت شدت سے ہورہا ہے۔
انہوں نے مشہد میں منعقدہونے والے مقابلوں كی كيفيت كو بہتر بنانےكے لیے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كے لیے ايك مستقل سيكرٹریٹ كے قيام كی ضرورت ہے۔ جس میں مختلف ممالك كے نمائندے شريك ہوں اور یہ سكرٹریٹ دنيا بھر میں مسلمان طلباء كے مقابلوں كا انعقاد كرے۔
710865
نظرات بینندگان
captcha