بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے مسلمان طلباء كی تنظيم ای ايم ايف كے زير اہتمام قرآن مجيد كے سائنسی پہلو كا جائزہ لينے لیے ايك سيمينار كا انعقاد كيا گياہے۔ سيمينار میں تركی كے معروف دانشور اور اسكالر ہارون يحيی خصوصی شركت كریں گے۔
يونائیٹد امہ ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق ترك دانشور ہارون يحيی سيمينار میں اعجاز قرآن مجيد كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے اور اسلامی نظريات سے متصادم ڈارون كے نظریہ تكامل كا تنقيدی جائزہ پيش كریں گے۔
ياد رہے كہ ترك دانشور ہارون يحيی كا اصلی نام عدنان اوكتار ہے اور وہ تركی كے دارالحكومت انقرہ میں پيدا ہوئے۔ فلسفہ اور آرٹ میں تعليم حاصل كی اور ۲۴ سال كی عمر سے كتابیں تحرير كرنے كا آغاز كيا اور اب تك دو سو سے زائد كتب تحرير كرچكےہیں۔
713716