بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عربكے عالم دين حجۃ الاسلام و المسلمين عبد الكريم الجبيل نے چابہار میں ہونے والےخودكش حملوں كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے حملوں كا مقصد امت مسلمہ كے اتحاد كو پارہ پارہ كرنا اورمذہبی فرقہ واريت كی آگ كو بھڑكانا ہے۔
خبررساں چينل راصد كی رپورٹ كے مطابق عبد الكريم الجبيل نے كہا ہے كہ پوری دنيا میں اسلام بہت تيزی سے پھيل رہا ہے اور یہی بات اسلام دشمنوں كے لیے پريشان كن ہے اسی لیے انہوں نے اسلام كے فروغ كی راہ میںمشكلات كھڑی كرنے كےلیے مذہبی فرقہ واريت كا سہارا ليا ہے۔
انہوں نے كہا كہ امت مسلمہ كو چاہیے كہ اتحاد و وحدتكے ذريعے دشمن كی سازشوں كو ناكام بنادیں۔
714066