نابلس قرآن ریڈيو كی نشريات كا دوبارہ آغاز

IQNA

نابلس قرآن ریڈيو كی نشريات كا دوبارہ آغاز

19:29 - December 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2050577
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے معروف قرآنی ریڈيو پر فلسطينی حكام كی جانب سے عائد كی جانے والی پابندی اٹھالی گئی ہے اور ریڈيو كی نشريات كا دوبارہ آغاز ہوگيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نابلس قرآن ریڈيو كے سربراہ رضا ملحس نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ قرآن ریڈيو كی قرآنی نشريات كا دوبارہ آغاز گذشتہ روز ساڑھے نو بجے ہوا۔
نابلس ریڈيو كے سربراہ نے نابلس كے گورنر، فلسطينی وزير اوقاف، وزير اطلاعات و نشريات، نابلس كے ميئر، صحافيوں اور ديگر اداروں كا شكریہ ادا كيا جنہوں نے نابلس قرآن ریڈيو كی بحالی میں موثر كردار ادا كيا۔
فلسطينی خبررساں ايجنسی معا كی رپورٹ كے مطابق نابلس قرآن ریڈيو كے سربراہ رجا ملحس نے اس عزم كا اظہار كيا كہ گذشتہ ۱۳ سالوں كی طرح نابلس ریڈيو اپنی قرآنی نشريات كو سامعين تك پہنچاتا رہے گا اور ذرائع ابلاغ كے قانون كی بھی ہميشہ كی طرح پاسداری كرے گا۔
714545

نظرات بینندگان
captcha