مكہ مكرمہ میں قرآنی ججز كے تعليمی كورس میں دس غير ملكی نمائندوں كی شركت

IQNA

مكہ مكرمہ میں قرآنی ججز كے تعليمی كورس میں دس غير ملكی نمائندوں كی شركت

19:30 - December 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2050581
بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے مركزی دفتر نے خبر دی ہے كہ قرآنی ججز كی تربيت كے لیے مكہ مكرمہ میں ہونے والے تعليمی كورس میں دس غير ملكی افراد بھی شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مكہ مكرمہ میں ۳۲ویں حفظ وتجويد كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے دوران قرآنی مقابلوں میں ججز كے فرائض انجام دينے كےلیے ججز كا تعليمی كورس بھی منعقد كيا جارہا ہے۔ جس میں سعودی عرب كے قاريوں كے علاوہ مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے دس ديگر قاری بھی شريك ہونگے۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق اس تعليمی كورس میں حسين بن عائد بن عبداللہ القرشی اور عبد الرحمن بن سعيد بن عائض الجہنی سعودیہ عرب سے، محمد فؤاد عبده عبدالمجيد مصر، ناصر بن يوسف أحمد السليطی قطر،أحمد موسى جمعة حسن متحدہ عرب امارات، عبدالكريم عبدالرحمن أحمد سعداوی الجزائر، عبدالكريم زكريا هارون ملائشيا ، وسيم عبدالحفيظ محمد المزوق لبنان، علی محمد الزين مبروك سوڈان، خالد بن أحمد جمعة الخياط بحرين،محمد طه منصف الجوادی تونس اور خالد صديق روس سے سكورس میںشركت كریں گے۔
714402
نظرات بینندگان
captcha