بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے غير مسلم مترجمين كے ترجموں كے بارے میں تجزياتی تھيسز تحرير كرنے والی طالبہ زہرا رحيمی اردموسی نے اپنی تحقيق كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ تحقيق میں ان پانچ اہم ترجموں كو شامل كيا گيا ہے جن میں بہت ہی زيادہ غلطياں پائی جاتی ہیں۔ جورج سيل، جان مدوس ریڈول، ایڈورڈ ہنری پالمر، نسيم جوزف داود اور اليگزينڈر راس وہ پانچ مترجمين ہیں جن كے انگريزی ترجموں كا تنقيدی جائزہ ليا گيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ بعض ترجموں میں خاص طور پر یہ حققيت سامنے آئی ہے كہ جان بوجح كر اسلام كو بدنام كرنے اور اسلامی تعليمات كا چہرہ بگاڑنے كے لیے غلط ترجمہ كيا گيا ہے۔
715913