بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملك بھر كے اسپيشل بچوں كے درميان قومی قرآنی مقابلوں كا انعقاد كروانے والی كمیٹی كے ترجمان محمد بن عبدالعزيز نے مقابلوں كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے حفظ قرآن كے مختلف شعبوں میں منعقد ہونگے اور مقابلوں میں شركت كرنے والوں بچوں كی عمر ۱۵ سال سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق محمد عبد العزيز السديری نے سعودی عرب میں واقع تمام اسپيشل اسكولوں كی انتظامیہ سے اپيل كی كہ وہ بچے جو ان مقابلوں میں شركت كی شرائط پر پورا اترتے ہیں ان كے ناموں كا اندراج ضرور كروائیں۔
محمد عبد العزيز السديری نے اسپيشل بچوں كے قومی قرآنی مقابلوں میں شركت كے اميدوار بچوں كے والدين سے درخواست كی كہ مقابلوں میں شركت كے لیے بچوں كے نامكا اندراج محكمہ تعليم كے قريبی دفتر میں كروائیں۔
715034