اسلام حقوق نسواں كا محافظ ہے، اكمل الدين احسان اوغلو

IQNA

اسلام حقوق نسواں كا محافظ ہے، اكمل الدين احسان اوغلو

14:47 - December 22, 2010
خبر کا کوڈ: 2051794
بين الاقوامی گروپ: اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيان میں كہا ہے كہ اسلام خواتين كی منزلت اور انكے حقوق كا محافظ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ممالك كی خواتين وزراء كے تيسرے اجلاس كی افتتاحی تقريب میں اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو كا خصوصی پيغام پڑھ كر سنايا گيا جس میں انہوں نے اسلام كو معاشرے میں خواتين كے حقوق اور مقام كا محافظ قرار ديا۔
او آئی سی كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق تہران میں منعقد ہونے والے اسلامی ممالك كی خواتين وزراء كے اجلاس میں اكمل الدين احسان اوغلو كے معاون سمير بكر دياب نے سيرٹری جنرل كا پيغام پڑھ كر سنايا۔
مسير بكر نے كہا كہ اگرچہ مختلف معاشروں میں خواتين ہميشہ اميازی سلوك كا نشانہ بنتی رہی ہیںليكن اسلام نے ہميشہ اس اميتازی سلوك كی شدت سے مخالفت كی ہے اور زندگی كے مختلف شعبوں میں خواتين كے كردار كو سراہا ہے۔
715197

نظرات بینندگان
captcha