حقيقت نماز كے عنوان سے بلجيئم میں خصوصی تعليمی كورس

IQNA

حقيقت نماز كے عنوان سے بلجيئم میں خصوصی تعليمی كورس

14:47 - December 22, 2010
خبر کا کوڈ: 2051795
بين الاقوامی گروپ: بچوں اور نوجوانوں كو نماز كی تعليم دينے كے لیے بلجيئم كے دار الحكومت برسلز میں ۲۷ دسمبر سے ۳۰ دسمبر تك خصوصی كلاسز كا انعقاد كيا جارہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلجيئم میںمقيم بچوں كو اسلامی تعليمات سے آشنا كرنےكے لیے چار روزہ حققيت نماز خصوصی كورس كروايا جارہا ہے۔ اس كورس میں بچوں اور نوجوانوں كو مختلف چيزوں سے آشنا كيا جائے گا۔
اسلامك ايونٹس كی رپورٹ كے مطابق شركت كرنے والے بچوں كو وضو، نماز ، نماز جماعت كی فضيلت، انسان كے فرائض كے بارے میں بتايا جائے گا اور اس كے علاوہ انہیں بلجيئمكی مساجد كے ابرے میںبھی معلومات دی جائیں گی۔ كلاسز كے دوران مسلمان علماء اور دسنشور عبادت اورنماز وغيرہ كے موضوع پر خصوصی درس دیں گے۔ رپورٹ میں كہا گيا ہے كہ اس دوران مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقد كیے جائیں گے۔
حقيقت نماز كورس كی كلاسز كا آغاز ہر روز صبح آٹھ بجے ہوگا جو شام پانچ بجے تك جاری رہیں گی۔ ياد رہے كہ اس پروگرام كا انعقاد اسلامی مدرسہ بلجيئم كے زير اہتمام كيا گيا ہے۔
715111
نظرات بینندگان
captcha