بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب میں حفظ و قرائت كے ۳۲ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے شروع ہونے والے ہیں ليكن سعودی حكام كی جانب سے ايرانی نمائندے كو بروقت ويزا نہ دينے كی وجہ سے مقابلوں میں ايرانی نمائندہ شريك نہیں ہوگا۔
محكمہ اوقاف كے شعبہ تعليم و قرآن كے ترجمان ولی يار نے اس سلسلہ میں سعودی حكام كو قصور وار قرار ديتے ہوئے كہا كہ سعودی حكام كی جانب سے جان بوجھ كر ويزا دينے میںاخير كی گئی۔
ياد رہے كہ یہ مقابلے سعودی وزارت اوقاف كے زير اہتمام بيت اللہ الحرام میں منعقد كیے جارہے ہیں اور اس میں ۳۸ ممالك كے نمائندے شركت كررہے ہیں۔
717830