ويزا نہ ملنے كی وجہ سے ايرانی نمائندہ كی سعودی عرب میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں عدم شركت

IQNA

ويزا نہ ملنے كی وجہ سے ايرانی نمائندہ كی سعودی عرب میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں عدم شركت

14:54 - December 25, 2010
خبر کا کوڈ: 2052901
قرآنی سرگرمياں گروپ: محكمہ اوقاف كے ترجمان نے تصديق كی ہے كہ بروقت ويزا نہ ملنے كی وجہ سے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ۳۲ ویں بين الاقوامی حفظ و قرائت كے مقابلوں میں ايرانی نمائندہ شريك نہیں ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب میں حفظ و قرائت كے ۳۲ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے شروع ہونے والے ہیں ليكن سعودی حكام كی جانب سے ايرانی نمائندے كو بروقت ويزا نہ دينے كی وجہ سے مقابلوں میں ايرانی نمائندہ شريك نہیں ہوگا۔
محكمہ اوقاف كے شعبہ تعليم و قرآن كے ترجمان ولی يار نے اس سلسلہ میں سعودی حكام كو قصور وار قرار ديتے ہوئے كہا كہ سعودی حكام كی جانب سے جان بوجھ كر ويزا دينے میںاخير كی گئی۔
ياد رہے كہ یہ مقابلے سعودی وزارت اوقاف كے زير اہتمام بيت اللہ الحرام میں منعقد كیے جارہے ہیں اور اس میں ۳۸ ممالك كے نمائندے شركت كررہے ہیں۔
717830
نظرات بینندگان
captcha