انسانی حقوق كے نمائندوں كا اردنی وفد كاروان آزادی میں شامل ہونے كے لیے شام روانہ

IQNA

انسانی حقوق كے نمائندوں كا اردنی وفد كاروان آزادی میں شامل ہونے كے لیے شام روانہ

23:34 - December 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2053741
بين الاقوامی گروپ: غزہ كے محصورين كے ساتھ يكجہتی كا اعلان كرنے اور كاروان آزادی میں شامل ہونے كے لیے اردن سے ايك وفد شام روانہ ہوچكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اردن كی تنظيم شريان الحياۃ كا پانچ ركنی وفد كاروان آزادی میں شموليت كے لیے شام روانہ ہوگيا ہے۔ اردن كے اخبار روزنامہ الرأی كی رپورٹ كے مطابق غزہ كے خلاف نيو دہلی سے روانہ ہونے والا كاروان آزادی شام پہنچ گيا ہے اور اس كارواں میں شموليت كے لیے اردن سے ايك وفد بھی شام روانہ ہوچكا ہے جو اس سفر میں كاروان آزادی كے ساتھ غزہ جائے گا۔
شريان الحياۃ كے ترجمان نے بتايا ہے كہ كروان آزادی ۲ میں شريان الحياۃ كے ۳۵ اركان شريك ہونگے اور غزہ تك كاروان كے ساتھ جائیں گے۔
ياد رہے كہ كاروان آزادی لاذقیہ بندرگاہ كے راستے شام كے دارالحكومت دمشق پہنچ چكا ہے اور اب وہاں سے مصر روانہ ہونے والا ہے۔
718488
نظرات بینندگان
captcha