عالمی اسلامی عدالت كا قيام ضرری ہے، مكہ اجلاس میں قرار داد منظور

IQNA

عالمی اسلامی عدالت كا قيام ضرری ہے، مكہ اجلاس میں قرار داد منظور

14:22 - December 28, 2010
خبر کا کوڈ: 2054945
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ میں مجلس فقہ اسلامی كے اجلاس میں شريك افراد نے اسلامی ممالك میں اسلامی عدالت كے قيام كو انتہائی ضروری قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مجلس فقہ اسلامی كا بيسواں سالانہ اجلاس مكہ مكرمہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میںشريك دانشوروں اور علماء نے تجارتی معاملات میں اسلامی احكام كی پابندی اور نظارت كے لیے ايك مشترك مركز كی تاسيس پر زور ديا۔
خبررساں ادارے نسيج كی رپورٹ كے مطابق شركاء نے یہ بھی مطالبہ كيا كہ اسلامی ممالك میں انصاف كی آسان فراہمی كے لیے ايك عالمی اسلامی عدالت كا قيام بھی عمل میں لاياجائے۔
اقتصادی، طبی، سماجی اور بين الاقوامی سطح پر پيش آنے والے جديد مسائل كے بارے میں فقہی آراء كی ضرورت وہ اہم موضوعات تھے جن پر اجلاس كے دوران تبادلہ خيال كيا گيا۔
عالمی انجمن اسلام كے ذيلی ادارے مجلس فقہ اسلامی كا سالانہ اجلاس ابھی جاری ہے اور اس میں اسلامی بينكاری اور تجارتی منڈيوں سميت مختلف موضوعات پر گفتگو كی جائے گی۔
719368
نظرات بینندگان
captcha