بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جنوبی افريقہ كے دار الحكومت كيپ ٹاؤن میں بچوں كے لیے قرآن مجيد اور قرآنی مفاہيم كی تعليم كے لیے خصوصی كلاسز كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ پير سے اتوار تك ہر روزہونے والی كلاسز ايك سال تك جاری رہیں گی اور بچوں اور بچيوں كو اس دوران صحيح اور جديد طريقوں سے قرآن مجيد كی تعليم دی جائے گی۔
تعليم القرآن كورس كے دوران بچوں كو تجويد كے قواعد جنوبی افريقہ كی قرآنی تنظيموں كے مشتركہ اتحاد كے سربراہ منتہی كنی پڑھائیں گے۔
قرآن مجيد كی تعليم كے ساتھ ساتھ بچوں كو مختلف اسلامی تعليمات سے بھی آشنا كيا جائے گا اور بچوں كو عربی زبان بھی سكھائی جائے گی تاكہ قرآن مفاہيمكو بہتر طور پر سمجھ سكیں۔
720036