جنوبی افريقہ میں بچوں كے لیے تعليم القرآن كے خصوصی كورس كا انعقاد

IQNA

جنوبی افريقہ میں بچوں كے لیے تعليم القرآن كے خصوصی كورس كا انعقاد

13:53 - December 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2055621
بين الاقوامی گروپ: اسلامی شريعہ اسٹڈيز انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام جنوبی افريقہ كے دارالحكومت كيپ ٹاؤن میں بچوں كے لیے قرآن مجيد اور قرآنی مفاہيم كی تعليم كے لیے خصوصی كلاسز كا انعقاد كيا جارہاہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جنوبی افريقہ كے دار الحكومت كيپ ٹاؤن میں بچوں كے لیے قرآن مجيد اور قرآنی مفاہيم كی تعليم كے لیے خصوصی كلاسز كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ پير سے اتوار تك ہر روزہونے والی كلاسز ايك سال تك جاری رہیں گی اور بچوں اور بچيوں كو اس دوران صحيح اور جديد طريقوں سے قرآن مجيد كی تعليم دی جائے گی۔
تعليم القرآن كورس كے دوران بچوں كو تجويد كے قواعد جنوبی افريقہ كی قرآنی تنظيموں كے مشتركہ اتحاد كے سربراہ منتہی كنی پڑھائیں گے۔
قرآن مجيد كی تعليم كے ساتھ ساتھ بچوں كو مختلف اسلامی تعليمات سے بھی آشنا كيا جائے گا اور بچوں كو عربی زبان بھی سكھائی جائے گی تاكہ قرآن مفاہيمكو بہتر طور پر سمجھ سكیں۔
720036
نظرات بینندگان
captcha